About the Journal
Gohar-e -Tahqeeq is a double-blind peer reviewed Biannual Urdu research Journal. To promote research, editing and critique in Urdu language and literature, the Department of Urdu is launching Gohar-e-Tahqeeq Urdu Journal, which will arrange for the publication of articles in accordance with the standards and regulations set by the Higher Education Commission, Pakistan. This will provide opportunities for researchers and critics in the field of research, editing and criticism in the Urdu world to publish articles.
Gohar-e-Tahqeeq
ISSN E: 2957-9155
ISSN P: 2958-0935
Current Issue
Articles
"Call for Papers"
Gohar-e-Tahqeeq
ISSN E: 2957-9155
ISSN P: 2958-0935
"Call for Papers" window is open (30 October 2024)
"گوہرِ تحقیق" میں اشاعت کے لیے ہدایات
نوٹ:
ہدایات سے ہٹ کر بھیجا گیا کوئی بھی مقالہ اشاعت کے لیے ناقابلِ قبول ہو گا۔
- "گوہر ِ تحقیق" اُردو زبان و ادب کا تحقیقی مجلہ ہے سو اس میں شائع ہونے کے لیے بھیجا جانے والا مقالہ بنیادی مضمون (اُردو (سے متعلق ہی کسی موضوع پر ہونا چاہیے۔ علاوہ ازیں مضمون کی نوعیت بھی خالصتاً تحقیقی (کیفیتی یا کمیتی) ہو۔
- مقالہ بھیجنے سے پہلے تصدیق کر لیں کہ:
- آپ نے مجلہ "گوہرِ تحقیق" کی مختلف معاملات میں پالیسیز کو اچھی طرح پڑھ لیا ہے۔
- مقالہ پروف کی اغلاط سے پاک ہو۔
- مقالہ سرقے سے پاک ہو کیوں کہ اشاعت سے پہلے اسے "ٹرنٹین" سافٹ وئیر میں باقاعدہ چیک کیا جائے گا اور اگر مطابقتی شرح طے شدہ حد ۱۹فی صد(اکہرے ذریعۂ ماخذ میں ۵ فی صد)سے زیادہ پایا گیا تو مقالہ ناقابلِ اشاعت ہو گا۔ علاوہ ازیں مقالہ نگار اپنے مقالے کے ساتھ ہی سرقے سے پاک ہونے کا ایک اقرار نامہ جمع کرانے کا پابند ہو گا
- مجلہ "گوہرِ تحقیق" کو مقالہ بھیجنے کے بعد جب تک اس کے قابلِ اشاعت/ناقابلِ اشاعت/کچھ تبدیلیوں کی صورت میں قابلِ اشاعت ہونے کی بابت مجلسِ ادارت کی طرف سے اطلاع موصول نہ ہو، اُسے کسی اور جگہ اشاعت کے لیے نہ بھیجا جائے۔
- مقالہ نگار کا نام،عہدہ ، مقالے کا عنوان ،اُردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دیے جائیں اور تلخیص اور کلیدی الفاظ صرف انگریزی زبان میں دیے جائیں ۔مقالے کی تلخیص ڈیڑھ سو سے دو سو الفاظ پر مشتمل ہو۔( تلخیص اور کلیدی الفاظ کا فونٹ سائز 12 اور ٹائمز نیو رومن ہو)، (مقالہ نگار کا نام فونٹ سائز 18 ہو ،عہدہ فونٹ سائز 10 ہو، انگریزی کے لیے ٹائم لائن نیو رومن جبکہ اُردو کے لیے جمیل نوری نستعلیق ہو)، مقالے کا عنوان (فونٹ سائز اُردو میں 20 اور انگریزی میں 16ہونا چاہیے)۔ (نوٹ: جہاں بھی انگریزی زبان کا استعمال ہو "ٹائمز نیو رومن "میں لکھا جائے ) ۔
- مقالہ صرف ایم ایس ورڈ فائل میں لکھا جائے اور کسی قسم کی کوڈنگ کا استعمال نہیں کیا جائے۔ ایم ایس ورڈ میں فونٹ" جمیل نوری نستعلیق" ہو، بنیادی متن کا فونٹ سائز ۱۴ جب کہ اقتباسات کے لیے۱۲ ہونا چاہیے۔
- مقالے کے آخر میں حوالہ جات ،حواشی اور تعلیقات لازمی دیے جائیں۔
- کتاب کا حوالہ:
مصنف کا نام، "کتاب کا نام"،( شہر کا نام: ادارۂ اشاعت،سنِ اشاعت)، صفحہ نمبر
- رسالے کا حوالہ:
مصنف کا نام، "مضمون کا عنوان"، مشمولہ:رسالے کا نام، ( شہر کا نام: ادارۂ اشاعت،سنِ اشاعت)،جلد نمبر، شمارہ نمبر، صفحہ نمبر
- اگر انٹرنیٹ سے کسی آن لائن فائل کا حوالہ دیا جائے تو پیج لنک کے علاوہ تاریخ اور وقت لکھنا بھی ضروری ہے۔
- مقالہ کے پروسس اور اشاعت کے لیے ۱۲۰۰۰ فیس ادا کی جائے گی ۔
Important links and Emails:
For all kinds of queries: